ہم ایک سافٹ ویئر ہاؤس چلاتے ہیں جس میں مختلف نوعیت ، مثلا ڈیجیٹل مارکیٹنگ(Digital Marketing) ویب سائٹ ڈیولپمنٹ (Website Development) ویڈیو گرافی اینڈ ایڈیٹنگ (Videography and Editing) پینا فلیکس میکنگ (Pana flex Making) جیسے کام انجام دیے جاتے ہیں۔
ایک کلائٹ نے ہم سے ویب سائٹ بنوانے کا معاہدہ کیا ہے، ساتھ ہی وہ چاہتا ہے کہ ہم اسے ویب سائٹ کے لئےپے پال (PayPal) اکاؤنٹ بھی بنوا کر دیں۔اس اکاونٹ کا مسئلہ یہ ہے کہ یہ پاکستان میں ممنوع ہے، لہذا ہمیں کسی دوسرے ملک میں موجود شخص کے نمبر اور آئی ڈی کا استعمال کر کے یہ بنانا ہو گا۔
واضح رہے کہ ہم بیرون ملک میں موجود شخص کی اجازت سے اس کی معلومات کااستعمال کریں گے۔
1. کیا اس طریقے سے کسی کو پے پال اکاونٹ بنا کر دیا جاتا ہے؟
2. اگر جائز نہیں ہے تو پھر ویب سائٹ بنانے کی اجرت کا کیا حکم ہو گا؟
صورتِ مذکورہ میں اپنے آپ کو دوسرے ملک کا باشندہ ظاہر کر کے اکاؤنٹ بنانا جھوٹ اوردھوکہ ہے ، اس لیے صورت مذکورہ میں آپ کا گاہک کے لیے پے پال اکاؤنٹ بنانا جائز نہیں ہے۔ البتہ اگر ویب سائٹ جائز امور پر مشتمل ہو تو اس کے بنانے کی اجرت لینا جائز ہے۔