ہم ایک سافٹ ویئر ہاؤس چلاتے ہیں جس میں مختلف نوعیت ، مثلا ڈیجیٹل مارکیٹنگ(Digital Marketing) ویب سائٹ ڈیولپمنٹ (Website Development) ویڈیو گرافی اینڈ ایڈیٹنگ (Videography and Editing) پینا فلیکس میکنگ (Pana flex Making) جیسے کام انجام دیے جاتے ہیں۔
در ج ذیل مسائل میں شرعی رہنمائی مطلوب ہے:
• یوٹیوب چینل بنا کر آمدن حاصل کرنا:
سافٹ ویئر یا AI ایجو کیشن سے متعلق یوٹیوب چینل بنا کر ار ننگ کرنے کا شرعی حکم کیا ہے، بشر طیکہ یوٹیوب سیٹنگزمیں غیر شرعی اشتہارات کو فلٹر کر دیا جائے اور اگر کوئی غیر شرعی اشتہار چل بھی جائے تو یو ٹیوب سے معلوم ہو جاتا ہے کہ ہماری ویڈیوز پر کون کون سے اشتہار چلے ہیں اور ان سے کتنی آمدن ہوئی ہے اور اس کے بقدر آمدن صدقہ کر دی جائے تو اس طرح چینل سے ارننگ کرنا جائز ہے ؟
واضح رہے کہ منکرات سے بچتے ہوئے اے، آئی کی ایسی ویڈیوز جو موسیقی یا بے پردہ عورتوں کی تصاویر وغیرہ پر مشتمل نہ ہوں بناکر یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کرنا جائز ہے ، لیکن چونکہ یوٹیوب کی کمائی چینل پر چلنےوالے اشتہارات سے ہوتی ہے، اور اشہارات کے بارے میں مشاہدہ اور تحقیق سے یہ بات ثابت ہے کہ یوٹیوب میں غیر شرعی اشہارات کو فلٹر کرنے کے باوجود نا جائز اور غیر شرعی اشتہارات چلتے ہیں اور جس ملک میں یہ ویڈیو دیکھی جاتی ہے اس ویڈیو پر وہاں اس ملک کے اشتہارات چلا دیئے جاتے ہیں، جن میں شرعی و غیر شرعی کی تفریق کرنےاور ناجائز امور سے بچنے کا خیال رکھنا تقریبانا ممکن ہوتا ہے ، اس لیے ایسے اشتہارات کی کمائی سے اجتناب کرنا ضروری ہے اور اس کو ذریعہ معاش نہ بنایا جائے ۔ (مأخذہ تبویب مصدقہ حضرت شیخ الاسلام صاحب حفظہ اللہ 12/2437،64/2628)