Phone: (021) 34815467   |   Email: info@almisbah.org.pk

فتاویٰ


خواتین یو ٹیوبرز کے لیکچرز سننے کا حکم


سوال

سافٹ ویئر اور AI سے متعلق بعض اہم مضامین میں خواتین یو ٹیوبرز بہترین انداز میں تعلیم دیتی ہیں۔کیونکہ ہماری نظر میں ابھی تک اس موضوع پر یو ٹیوبرز خواتین کے لیکچرز کے علاوہ کوئی دوسرا بہتر آپشن موجود نہیں ہے۔ لہذا ایسی صورت میں ان خواتین کے لیکچرز سننا اور طلبہ کوان لیکچرز کی طرف متوجہ کرنا کیا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ منکرات سے بچتے ہوئے اے، آئی کی ایسی ویڈیوز جو موسیقی یا بے پردہ عورتوں کی تصاویر وغیرہ پر مشتمل نہ ہوں بناکر یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کرنا جائز ہے ، لیکن چونکہ یوٹیوب کی کمائی چینل پر چلنےوالے اشتہارات سے ہوتی ہے، اور اشہارات کے بارے میں مشاہدہ اور تحقیق سے یہ بات ثابت ہے کہ یوٹیوب میں غیر شرعی اشہارات کو فلٹر کرنے کے باوجود نا جائز اور غیر شرعی اشتہارات چلتے ہیں اور جس ملک میں یہ ویڈیو دیکھی جاتی ہے اس ویڈیو پر وہاں اس ملک کے اشتہارات چلا دیئے جاتے ہیں، جن میں شرعی و غیر شرعی کی تفریق کرنےاور ناجائز امور سے بچنے کا خیال رکھنا تقریبانا ممکن ہوتا ہے ، اس لیے ایسے اشتہارات کی کمائی سے اجتناب کرنا ضروری ہے اور اس کو ذریعہ معاش نہ بنایا جائے ۔ (مأخذہ تبویب مصدقہ حضرت شیخ الاسلام صاحب حفظہ اللہ 12/2437،64/2628)


دارالافتاء : جامعہ دارالعلوم کراچی فتویٰ نمبر : 2705/28 المصباح : NF:011